کویت سٹی، 20 جون (یو این آئی) کویت کا مذاق اڑانے پر دو کویتی شہریوں کو تین سال قید کی سزا ہو گئی ہے۔
کویت کی اپیلز کورٹ نے نچلی عدالت کا ایک فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دو کویتی شہریوں کو ملک کی موجودہ صورت حال کا مذاق اڑانے سے متعلق مقدمے میں تین، تین سال قیدِ با مشقت کی سزا سنا دی۔