موتیہاری، 27 جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے پچپکڑی تھانہ علاقے میں ایک کسان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ سسوا منگل گاؤں کے رہنے والے کسان رام بہاری پانڈے جمعہ کو اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے لاٹھی ڈنڈوں، لوہے کی راڈ اور دیگر ہتھیاروں سے ان کی بے رحمی سے پٹائی کی۔ اہل خانہ زخمی کسان کو علاج کے لیے پہلے ڈھاکہ ریفرل ہسپتال لے گئے