دوحہ، 17 مارچ (یو این آئی) قطر نے فلکیاتی حسابات کی روشنی میں عید کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ، جس کے تحت شوال 1447ھ کا پہلا دن جمعہ یعنی 20 مارچ 2026 ہونے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح قطر میں بھی عید الفطر کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔