جدہ،15 جولائی (یو این آئی) سعودی کابینہ نے سرکاری آمدنی کے قانون اسٹیٹ ریونیو لا اور غیر ملکیوں کے لیے نئے ٹریننگ ویزا کی منظوری دے دی۔
سعودی عرب کی کابینہ نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران سرکاری آمدنی کے نئے قانون کی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی تربیت کاروں کے لیے ایک نئے ٹریننگ ویزا کے اجرا کی توثیق کی ہے۔