بیروت، 5 جون (یو این آئی) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے اسرائیل اور لبنانی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔
دی نیویارک ٹائمز کے مطابق تنظیم کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ حزب اللّٰہ کے لیے 'ہتھیار ڈالنے، شکست تسلیم کرنے اور دشمن کے مقاصد پورے کرنے' کے مترادف ہے۔