مکہ مکرمہ، 30 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب کی وزارتِ صحت اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے ان بیماریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو جسمانی معذوری کے باعث عازمین کو حج اجازت نامہ جاری کرنے سے روک سکتی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کی ادائیگی کے لیے جسمانی صحت کا بحال ہونا اہم ہے۔