ٹوکیو، 28 جنوری (یو این آئی) بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقوں میں متعدد سرمائی لہروں کی وجہ سے شدید برفباری ہوئی ہے، جمع ہو جانے والی برف سالانہ اوسط سے تجاوز کرچکی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح 6 بجے تک، پہاڑی سلسلے کے سُوکایُو میں 437 سینٹی میٹر برف جمع ہوچکی تھی جبکہ ضلع سُومون میں 237 سینٹی میٹر اور آؤموری شہر میں 122 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی تھی۔