سنگاپور، 27 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ گئی ہے۔
روئٹرز کے مطابق ہفتے کے اختتام پر امریکہ اور ایران نے دو ہفتوں تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد اپنی فوجی کارروائیاں عارضی طور پر روک دیں، جس کے نتیجے میں پیر کے روز تیل کی قیمتیں 5 فی صد تک گر گئیں۔