واشنگٹن، 3 اپریل (یو این آئی) امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے سربراہ جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق قوم سے خطاب کے ایک دن بعد جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف فوجی حملوں کو مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ یہ تنازعہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے۔