یروشلم، 27 جنوری (یو این آئی/زنہوا) اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز جنوبی لبنان پر ایک اور حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا۔
فوجی بیان کے مطابق یہ حملہ ناباطیہ کے علاقے میں کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ کارروائی حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔