تل ابیب، 16 مئی (یواین آئی) بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی حدود سے آگے اپنا کنٹرول وسیع کر لیا ہے۔نیتن یاہو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''ہم اپنے تمام قیدیوں کو واپس لے آئے ہیں، آخری فرد تک کو واپس لائے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے تھے پیچھے ہٹ جاؤ، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹے۔ آج ہم 60 فیصد پر کنٹرول رکھتے ہیں اور کل ہم دیکھیں گے۔''