Jadid Khabar

پیوش گوئل ’کڈنی اسٹون ‘کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل

Thumb


نئی دہلی 16 اکتوبر(یواین آئی)مرکزی وزیر صنعت و تجارت ، ریلوے اور صارف امور پیوش گوئل کو گردے میں پتھری کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مسٹر گوئل نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا،“میں گردے میں پتھری کے علاج کے عمل میں جارہا ہوں۔جلد ہی واپس لوٹوں گا۔اس درمیان مرکزی وزیربرائے سماجی انصاف و بااختیار تھاور چند گہلوت نے ایک ٹویٹ میں کہا،“میں پیوش گوئل کی جلد صحت یابی کے لیے ایشورسے دعاکرتا ہوں۔