نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس پارٹی نے دیوالی سے پہلے رفتار پکڑنے والی مہنگائی کو لے کر حکومت پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط اور غریب خاندانوں کے بجٹ کو برباد کر دیا ہے اور مہنگائی سے کوئی راحت نہیں ہے۔کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر مہنگائی کی صورت حال کو ایک مشہور کہاوت کے ذریعے بیان کرتے ہوئے کہا، ''مودی حکومت کی سرپرستی میں مہنگائی ڈائن کھائے جاتی ہے۔''
دیوالی سے پہلے سماج کا ہر طبقہ مہنگائی کی زد میں ہے۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ جہاں حکومتی اعداد و شمار مہنگائی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں ہر ہندوستانی اس تکلیف میں مبتلا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے حکومت سے سوال کیا کہ مہنگائی سے کب نجات ملے گی اور عام خاندانوں کی جیب پر اس بوجھ کی ذمہ داری کون لے گا۔یو این آئی۔ م س۔ م الف