Jadid Khabar

برکس اجلاس میں ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوط کرے:کانگریس

Thumb

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی)  کانگریس نے کہا ہے کہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران ہندوستان کو برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے عالمی نظام کی تشکیل کے لیے کام کرنا چاہیے جو مساوات اور توازن پر مبنی ہو اور جو سب کے لیے سلامتی، خوشحالی اور باوقار زندگی کو یقینی بنا سکے۔
کانگریس کے امورِ خارجہ کے شعبے نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ جغرافیائی سیاسی تقسیم، معاشی دباؤ، سپلائی چین کی کمزوریوں، تنازعات اور ماحولیاتی دباؤ کے اس دور میں ہندوستان کو گلوبل ساؤتھ کی جائز امنگوں کو آگے بڑھانے اور تمام لوگوں کے لیے بہتر زندگی کو یقینی بنانے کے پلیٹ فارم کے طور پر برکس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔