Jadid Khabar

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

Thumb

نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل سے ہوٹل، ریسٹورنٹس وغیرہ میں استعمال ہونے والے 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق یکم ستمبر سے دہلی میں کمرشیل ایل پی جی 2,747.50 روپے کا ملے گا۔ اگست میں اس کی قیمت 2,738 روپے تھی۔ اس طرح قیمت میں 9.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے، دہلی میں جولائی میں اس کی قیمت میں 183.5 روپے اور اگست میں 192 روپے کی کٹوتی کی گئی تھی۔
کولکاتہ میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر آج سے 11.50 روپے اور ممبئی میں 9.50 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اب ان کی قیمت بالترتیب 2,884 روپے اور 2,701 روپے ہو گئی ہے۔ چنئی میں 19 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 10.50 روپے بڑھی ہے۔ اب یہ 2,916.50 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری طرف، گھریلو استعمال والے 14.2 کلوگرام کے رسوئی گیس سلنڈر کے دام 7 جون کے بعد سے مستحکم ہیں۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے اور کولکاتہ میں 968 روپے ہے۔ ممبئی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 941.50 روپے کا اور چنئی میں 957.50 روپے کا مل رہا ہے۔