Jadid Khabar

دہلی میٹرو کے 16 اسٹیشن اگلے حکم تک بند، 3 اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت دستیاب

Thumb

دہلی میٹرو نے سیکورٹی کے پیش نظر جمعرات (23 جولائی) کی صبح 7:30 بجے سے اگلے حکم تک 16 اسٹیشنوں کو بند کر دیا ہے۔ دہلی میٹرو کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور سنٹرل سیکریٹریٹ پر انٹرچینج کی سہولت دستیاب رہے گی۔ دہلی میٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’’لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشن آشرم مارگ، باراکھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جنپتھ، منڈی ہاؤس، سنٹر سیکریٹریٹ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندر پرستھ، خان مارکیٹ، زور باغ اور شیواجی اسٹیڈیم کے اسٹیشنوں کو اگلے حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔‘‘

اس سے قبل بدھ (22 جولائی) کو بھی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دہلی میٹرو کے 16 اسٹیشنوں کو اگلے حکم تک بند رکھا گیا تھا۔ حالانکہ راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور سنٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت دی گئی تھی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا تھا کہ ’’اگلے حکم تک لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشن آشرم مارگ، باراکھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جنپتھ، منڈی ہاؤس، سنٹرل سیکریٹریٹ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندر پرستھ، خان مارکیٹ، زور باغ اور شیواجی اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے۔‘‘
اتوار (19 جولائی) کو بھی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جنپتھ، راجیو چوک، پٹیل چوک، سنٹرل سیکریٹریٹ اور سیوا تیرتھ میٹرو اسٹیشنوں کو اگلے حکم تک بند کر دیا گیا تھا، حالانکہ کچھ وقت بعد راجیو چوک اور سنٹرل سیکریٹریٹ اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت بحال کر دی گئی تھی اور ان کے گیٹ بھی کھول دیے گئے تھے۔