Jadid Khabar

وینزویلا میں زلزلے سے اموات 2500 سے متجاوز، ریاست لاگویرا میں تمام سرکاری اہلکار ہلاک

Thumb

کراکس، 3 ججولائی (یو این آئی) وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز کا کہنا ہے کہ زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 2600 تک پہنچ گئی ہے۔
صدر روڈریگز کے مطابق ریاست لاگویرا میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلوں میں جان کی بازی ہار گئے، زلزلے کے باعث 189 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارروائیاں ختم نہیں کیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر 20 کروڑ ڈالر کا تعمیر نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔
عبوری صدر وینزویلا روڈریگز کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش کی ہے، آئی ایم ایف فنڈ سے جاری ہونے والی رقم گھروں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔
خیال رہے کہ وینزویلا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 43 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔