فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات
پیرس، 3 جولائی (یو این آئی) فرانس کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سےفرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔