Jadid Khabar

چین میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

Thumb

بیجنگ ،9 مئی (یو این آئی) چین نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ، اس سے قبل اپریل میں قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ 
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحری تجارتی راستوں کی بندش کے باعث چین نے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ 
خبرساں ادارے 'الجزیرہ' نے بتایا چین کی حکومت نے 9 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیٹرول میں 320 یوآن فی میٹرک ٹن اور ڈیزل میں 310 یوآن فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین اور الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ تیل کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے دنیا کے اہم ترین سمندری راستے کی بندش نے تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ چین نے اس سے قبل اپریل کے مہینے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا، تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاؤ اور جنگی حالات کے پیشِ نظر اب حکومت کو یہ ریلیف واپس لے کر قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔