ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) بینکنگ، فنانس اور میٹل سیکٹرز کی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مقامی شیئر بازاروں میں جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 212.58 پوائنٹس گر کر 77,631.94 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 318.45 پوائنٹس (0.40 فیصد) نیچے 77,526.07 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 93 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,233.65 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 90.75 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد نیچے 24,235.90 پوائنٹس پر رہا۔
بازار میں بینکنگ، فنانس، میٹل، پائیدار صارفی مصنوعات اور تیل و گیس کے گروپوں میں گراوٹ رہی جبکہ آئی ٹی، فارما اور ہیلتھ کیئر گروپوں کے انڈیکس سبز نشان میں تھے۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک اور بجاج فن سرو کے شیئرز نیچے چل رہے تھے۔ وہیں، اڈانی پورٹس، ایشین پینٹس، ٹیک مہندرا اور ایچ سی ایل کے شیئرز میں اچھال دیکھا گیا ہے۔