Jadid Khabar

مقامی کسانوں سے جوانوں کے لیے پھل، سبزیاں اور اناج خریدا جائے گا: راج ناتھ سنگھ

Thumb

رائےسین (مدھیہ پردیش)، 11 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ فوجی چھاؤنیوں کے لیے پھل، سبزیاں اور اناج مقامی کسانوں سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے جوانوں کو تازہ پھل، سبزیاں اور اناج ملے گا اوراس سے مقامی کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
مسٹر سنگھ یہاں ہفتہ سے شروع ہونے والے قومی سطح کے 'انت کرشی مہوتسو' 2026 کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو بھی موجود تھے۔ یہ میلہ 13 اپریل تک جاری رہے گا۔
مسٹر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ جوانوں کے کھانے میں 'شری ان' (موٹے اناج) کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملک کی تعمیر اور خدمات کے شعبے کی بنیاد ہیں۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی بھی کسانوں کو ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت زراعت کی ترقی کے لیے جو بھی بہتر ہوگا، وہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ مسٹر چوہان کی کوششوں سے زراعت  کی وزارت کے کاموں کو رفتار اور توانائی ملی ہے۔