Jadid Khabar

نتیش نے پٹنہ شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

Thumb

پٹنہ، 2 اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعرات کو پٹنہ شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے آج پاٹلی پترا کالونی میں زیر تعمیر پاٹلی پترا پارک نمبر 113 کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے واکنگ ایریا، جم، بچوں کے کھیلوں کی سہولیات سمیت انتظامات کے بارے میں معلومات لی اور زیر تعمیر پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس پارک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 
وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے پاٹلی پتھ پر رک کر نہرو پتھ کو پاٹلی پتھ سے جوڑنے کے لئے کئے جارہے تعمیراتی کام کے بارے میں دریافت کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کام کو تیزی سے مکمل کریں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ مسٹرکمار روپس پور نہر کے قریب رکے اور کھگول-نہرو پتھ-اشوک راج پتھ کو جوڑنے والے روپس پور نہر کے راستے کو چار لین چوڑا کرنے اور مضبوط کرنے کے مجوزہ کام کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے ان کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے شہر میں لوگوں کو آمدورفت کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور مقامی لوگوں کی آمدورفت میں بھی آسانی ہوگی۔