ممبئی، 27 جنوری (یو این آئی) گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ لڑھک گیا۔ سینسیکس تقریباً 101 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 81436.79 پوائنٹس پر کھلا۔
تادم تحریریہ 405.76 پوائنٹس (0.50 فیصد) گر کر 81131.94 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس تقریباً 14 پوائنٹس کے اضافے سے 25063.35 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھنے کے وقت یہ 79.80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24968.85 پوائنٹس پر تھا۔ آٹو، میڈیا، رئیلٹی، ایف ایم سی جی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں کوٹک مہندرا بینک، مہندرا اینڈ مہندرا اور ماروتی سوزوکی کے حصص نیچے چل رہے تھے، جب کہ ایکسس بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ وغیرہ میں تیزی تھی۔