نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ اسپیکرز اینڈ پریزائیڈنگ آفیسرز (سی ایس پی او سی) کانفرنس میں اس مرتبہ خاص یہ ہے کہ ہم اپنے تجربات کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گے اور اپنے جمہوری عمل کے چیلنجوں کو اہمیت دیتے ہوئے سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو آگے بڑھانے پر خصوصی غور کریں گے۔
جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں سی ایس پی او سی کے 28ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا اور سکھانا ہے تاکہ جمہوری عمل کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوامی بہبود کی اسکیموں کو سب کے فائدے کے لیے یکساں طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے والے عمل پر خاص غور کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا اور اے آئی کے کردار کے تناظر میں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک بڑا چیلنج ہے اور اسے ہندوستان میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسے پارلیمنٹ اور ق اسمبلیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے درپیش چیلنجز پر بھی اس کانفرنس میں غور کیا جانا چاہیے۔