Jadid Khabar

نکسل مخالف آپریشن میں 14 ماؤنواز ہلاک

Thumb

بیجاپور / سُکما، 3 جنوری (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بستر رینج میں ہفتہ کے روز نکسل مخالف آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی، جس کے دوران 14 ماؤ نواز مارے گئے۔
بیجاپور اور سکما اضلاع کے جنوبی علاقوں میں مسلح ماؤ نوازوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع کی بنیاد پر ایک مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر ہونے والی مڈبھیڑوں میں مجموعی طور پر 14 ماؤ نوازوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
بستر پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی بستر علاقے میں ضلع ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کی ٹیموں کو سرچ آپریشن پر روانہ کیا گیا تھا۔ بیجاپور ضلع میں ہفتہ کی صبح تقریباً پانچ بجے سے ڈی آر جی اور ماؤ نوازوں کے درمیان وقفے وقفے سے مڈبھیڑ شروع ہوئی، جو طویل مدت تک جاری رہی۔ وہیں ضلع سکما میں بھی صبح تقریباً آٹھ بجے سے سکیورٹی فورسز اور ماؤ نوازوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔
ان کارروائیوں کے دوران ضلع بیجاپور سے دو اور ضلع سکما سے 12 ماؤ نوازوں کی لاشیں برآمد کی گئیں، اس طرح مجموعی طور پر 14 ماؤ نواز ہلاک ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے مڈبھیڑ کے مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، جن میں جدید اے کے-47، انساس اور ایس ایل آر رائفلیں شامل ہیں۔ برآمد شدہ اسلحے اور دیگر نکسل مواد کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔