نئی دہلی، 24 نومبر (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ معروف فلمی اداکار اور سابق ایم پی دھرمیندر کی موت اداکاری کی دنیا اور فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر برلا نے کہاکہ "معروف فلمی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے طویل عرصے تک اپنی اداکاری سے ہندوستانی سنیما کو مالا مال کیا۔ وہ کئی بہترین فلموں اور یادگار فلمی مکالموں سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔"
انہوں نے کہاکہ "دھرمیندر راجستھان کے بیکانیر پارلیمانی حلقہ سے 14ویں لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے۔ ان کی موت اداکاری اور فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آنجہانی کی آتما کو شانتی دے اور سوگوار خاندان اور مداحوں کو ناقابل برداشت غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل کرے۔"