صنعا، 12 ستمبر (یو این آئی) یمن کی سرکاری فورسز نے ہفتہ کے روز جنوب مغربی صوبہ الضالع میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر ''درست نشانے'' والے ڈرون حملے کیے۔ ملک میں کئی برس کی نسبتاً پرسکون صورتحال کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔