گریابند، 11 ستمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع میں کورونا اور سوائن فلو کے 3 مریض ملنے کے بعد محکمہ صحت چوکس ہوگیا ہے۔ ان میں کورونا کا ایک اور سوائن فلو کے 2 مریض شامل ہیں۔
محکمہ صحت سے جمعہ کو ملی اطلاع کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریض گریابند صدر مقام کا رہنے والا ہے، جبکہ سوائن فلو کے 2 مریضوں میں سے ایک مین پور اور دوسرا گریابند علاقے کا رہنے والا ہے۔ ابتدائی معلومات میں تینوں مریضوں کے سفر کی تاریخ سامنے آئی ہے۔