کیف، 19 اکتوبر (یو این آئی) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فضائی حملے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی اور 25 منزلہ رہائشی عمارت کونقصان پہنچا ہے۔
کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے آج بروز پیر، ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ روس کی جانب سے رات کے وقت یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کیے گئے فضائی حملے میں شہر کے بائیں کنارے پر واقع ایک میٹرو اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی اور ایک 25 منزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔