کویت سٹی، 7 مئی (یو این آئی) کویت کی حکومت نے تازہ شاہی فرمانوں اور کابینہ کے فیصلوں کے تحت مجموعی طور پر 316 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلے سرکاری جریدے ''الکویت الیوم'' میں شائع کیے گئے، جن میں مختلف شاہی فرمانوں اور کابینہ کی قراردادوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
فرمان نمبر 72 برائے 2026 کے تحت 288 افراد کی شہریت ختم کی گئی، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو اصل شہریت رکھنے والوں کے زیر کفالت تھے۔