بیجنگ، 22 جون (یو این آئی) چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔
چین نے چینی ٹیک کمپنیوں کو امریکی دفاعی معاہدوں سے روکنے کے واشنگٹن کے حالیہ اقدام کا کرارا جواب دیتے ہوئے پیر کے روز امریکہ کی 10 فوجی اور دفاعی کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق ان 10 امریکی کمپنیوں کو چین سے 'دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔