بیجنگ، 8 مئی (یو این آئی) چین کے شہر لیویانگ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی جبکہ 51 زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے ہنان کے شہر لیویانگ میں 2 روز قبل پیش آیا تھا، جس میں1 شہری اب بھی لاپتہ ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق فیکٹری انتظامیہ کے ذمے دار شخص کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔