تل ابیب، 9 ستمبر (یو این آئی) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے ملنے والے انتباہات کے معاملے میں "مجرمانہ غفلت" کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ واضح انتباہات کے باوجود نیتن یاہو نے سیکیورٹی چیفس کو آگاہ نہیں کیا اور ملک کو اس صورتحال کے لیے تیار نہیں کیا۔