تہران، 10 اپریل (یو این آئی) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری سے جاری امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں 3,000 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی فرانزک اتھارٹی کے سربراہ، عباس مسجدی ارانی نے بتایا کہ حملوں کے بعد تقریباً 40 فیصد لاشوں کی ابتدائی طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔