ابوظہبی، 9 جولائی (یو این آئی) متحدہ عرب امارات میں دوپہر کے دوران کام کے اوقات سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یو اے ای میں گرمی کے موسم کے دوران ہر سال کی طرح اس سال بھی دوپہر کے وقت کڑی دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اور یہ پابندی 15 جون سے شروع ہو کر 15 ستمبر تک نافذ رہے گی جس کے تحت دوپہر 12:30 بجے سے لے کر شام 3:00 بجے تک کھلی جگہوں اور براہ راست دھوپ میں کام کرنے کی سخت ممانعت ہوگی۔