اسلام آباد، 27 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے ماسکو پہنچ گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل عباس عراقچی مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچے تھے،اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔