ماسکو، 14 جنوری (یو این آئی)عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت گزشتہ سال نومبر کے بعد پہلی بار 65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر برینٹ خام تیل کے مارچ 2026 کے فیوچرز کی قیمت نومبر 18، 2025 کے بعد پہلی مرتبہ 65 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی ہے۔