ریاض، 7 جولائی (یو این آئی) سعودی عرب نے 24 گھنٹے کاروبار چلانے سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیے۔
سعودی گزٹ کے مطابق مملکت نے 24 گھنٹے کاروبار چلانے کے لیے نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت کاروباری ادارے سالانہ مقررہ فیس (زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ سعودی ریال) ادا کر کے چوبیس گھنٹے کام کر سکیں گے۔