تہران، 3 اگست (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جس یادداشت پر دستخط ہوئے وہ شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یادداشت مستقبل میں ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنے گی۔ یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دشمن کو اس کے وعدوں کا پابند بنانا ہوگا۔