وارانسی: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو منگل کو وارانسی پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بی جے پی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وارانسی کو میٹرو کی سوغات دیں گے۔ انہوں نے کاشی کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بابا وشوناتھ نے انہیں دوہرا آشیرواد دیا ہے۔ بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے اور شہر کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔