بیروت، 20 اپریل (یو این آئی) حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، شلومی میں اسرائیلی فوجیوں کو حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو دھماکوں سے نشانہ بنایا، دو مرحلوں میں کیے گئے دھماکوں میں اسرائیل کے 4 ٹینک تباہ ہو گئے۔