بیروت، 27 اگست (یو این آئی) لبنانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے آج علی الصبح جنوبی لبنان پر نئے حملے کیے ہیں۔
این این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے نبطیہ الفوقا کے مشرقی مضافات میں واقع علی الطاہر کے جنگلاتی علاقے پر دو فضائی حملے کیے گئے۔ ایجنسی نے بتایا کہ طیاروں نے کئی شدید دھماکہ خیز میزائل داغےجس کی وجہ سے پورے علاقے میں زوردار دھماکہ سنا گیا اور گہرا دھواں پھیل گیا۔