Jadid Khabar

بی جے پی حکومت ایک سال میں جالور میں 37 کلومیٹر پائپ لائن بھی نہیں بچھا سکی: گہلوت

Thumb

جے پور، 27 اگست (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی حکومت پر وعدوں اور عمل میں فرق کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت ہریانہ سے یمنا کا پانی راجستھان لانے کے بڑے دعوے کررہی ہے، جبکہ دوسری طرف جالور میں پانی کی فراہمی کے لیے منظور شدہ منصوبے کے تحت 37 کلومیٹر پائپ لائن بھی ایک سال میں نہیں بچھائی جاسکی۔

گہلوت نے کہا کہ جالور شہری علاقے کے لیے منظور شدہ امرت-2 پروجیکٹ کا کام تعطل کا شکار ہے۔ ایجنسی نے صرف 13 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے بعد ادائیگی نہ ہونے پر کام روک دیا، جبکہ تقریباً 25 کلومیٹر کام ابھی باقی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کے بحران سے دوچار علاقے میں منصوبہ فوری طور پر مکمل کیا جائے۔