واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی سے تیل کی عالمی مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے روزانہ 2 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، خلیجی ممالک نے بحران کے دوران متبادل راستے استعمال کیے، سعودی عرب نے ریڈ سی بندرگاہ تک تیل پائپ لائن سے بھیجا۔