مسقط، 26 جون (یو این آئی) آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ ہوا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق تجارتی جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ عمان سے 7.5 ناٹیکل میل دور جنوب مشرق میں پیش آیا ہے۔ جہاز کے کپتان نے واقعے میں کسی جانی نقصان اور ماحولیاتی اثرات کی اطلاع نہیں دی۔