تہرا ن، 25 اپریل (یو این آئی) ایران کے دارالحکومت تہران کے سب سے بڑے ہوائی اڈے، امام خامنہ ای انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طور پر ترکیہ کے شہر استنبول اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تقریباً دو ماہ کی بندش کے بعد ایران بتدریج اپنی فضائی سروسز بحال کر رہا ہے۔