ہندوستانی بحریہ نے ایک بار پھر سمندر میں اپنی طاقت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بحیرۂ عرب میں سمندری قزاقوں کے خطرے میں پھنسے ماہی گیری کے جہاز ’اجینی‘ کو بحفاظت بچانے کے لیے ہندوستانی فوج نے بڑا آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں جہاز پر سوار تمام 20 ایرانی شہریوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ہندوستان کی اس مدد کے بعد ایران نے کھل کر ہندوستانی بحریہ اور حکومت کی تعریف کی ہے۔