تہران، 24 جولائی (یو این آئی) ایران کے مختلف شہروں میں تازہ امریکی میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب امریکی میزائل حملے میں 4 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔