نئی دہلی، 07 اپریل (یو این آئی) ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر کیمبل ولسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایئر لائنز نے منگل کو بتایا کہ نئے سی ای او کی تقرری تک وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ایئر انڈیا بورڈ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آنے والے مہینوں میں ان کے جانشین کا انتخاب کرے گی۔ ایئر انڈیا کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے