جکارتہ، 10 ستمبر (یو این آئی) انڈونیشیا کے صوبے بانتین کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ الامرد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تیز رفتار کشتی جس میں 5 فوٹو جرنلسٹ، عملے کے دو ارکان اور ایک گائیڈ سوار تھے،اُن سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
الامرد نے بتایا کہ صحافیوں میں سے ایک نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وہ اناک کراکاتاؤ کے آس پاس کے پانیوں میں پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ یہ اس ٹیم کی طرف سے موصول ہونے والا آخری پیغام تھا۔